Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1558

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں الحسن بن علی الخلال الہذلی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالصمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سلیم بن حیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے مروان الاصفر سے سنا از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ

حضرت علی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یمن سے آئے تو آپ نے پوچھا: تم نے کس چیز کا احرام باندھا ہے؟ انہوں نے کہا: جس چیز کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھا ہے‘ آپ نے فرمایا: اگر میرے ساتھ قربانی نہ ہوتی تو میں احرام کھول دیتا۔

اور محمد بن بکیر نے از ابن جریج یہ اضافہ کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اے علی! تم نے کس چیز کا احرام باندھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ جس چیز کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھا ہے‘ آپ نے فرمایا: پس تم ہدی ساتھ لو اور اپنے احرام پر اسی طرح برقرار رہو۔

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلاَّلُ الْهُذَلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ، قَالَ سَمِعْتُ مَرْوَانَ الأَصْفَرَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَدِمَ عَلِيٌّ ـ رضى الله عنه ـ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْيَمَنِ فَقَالَ ‏"‏ بِمَا أَهْلَلْتَ ‏"‏‏.‏ قَالَ بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم‏.‏ فَقَالَ ‏"‏ لَوْلاَ أَنَّ مَعِي الْهَدْىَ لأَحْلَلْتُ ‏"‏‏.‏ وَزَادَ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ بِمَا أَهْلَلْتَ يَا عَلِيُّ ‏"‏‏.‏ قَالَ بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ فَأَهْدِ وَامْكُثْ حَرَامًا كَمَا أَنْتَ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1558