امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از عروہ بن الزبیر از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ
ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع کے لیے نکلے‘ پس ہم نے عمرہ کا احرام باندھا‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے ساتھ قربانی ہو وہ حج کے ساتھ عمرہ کا احرام باندھے‘ پھر وہ احرام نہ کھولے حتیٰ کہ ان دونوں سے اکٹھا حلال ہو جائے (دونوں سے فارغ ہو جائے)‘ پس میں اس حال میں مکہ آئی کہ میں حائضہ تھی اور میں نے بیت اللہ کا طواف نہیں کیا تھا اور نہ صفا اور مروہ میں سعی کی تھی تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی (کہ حج کا وقت آ گیا اور میں ابھی عمرہ سے بھی فارغ نہیں ہوئی)‘ آپ نے فرمایا: تم اپنے سر کے بال کھول کر کنگھی کر لو اور حج کا احرام باندھ لو اور عمرہ کو چھوڑ دو‘ سو میں نے ایسا کیا‘ پس جب ہم نے حج کر لیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حضرت عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تنعیم بھیجا‘ سو میں نے عمرہ کیا‘ تو آپ نے فرمایا: یہ تمہارے (اس) عمرہ کی جگہ ہے‘ حضرت عائشہ نے کہا: پس ان لوگوں نے بیت اللہ کا طواف کیا جنھوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا اور صفا اور مروہ کے درمیان سعی کی‘ پھر انہوں نے احرام کو کھول دیا‘ پھر انہوں نے منیٰ سے واپس آنے کے بعد ایک (نوع کا) طواف کیا اور جن لوگوں نے حج اور عمرہ کا احرام باندھا تھا انہوں نے صرف ایک (نوع کا) طواف کیا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَأَهْلَلْنَا بِعُمْرَةٍ ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيُهِلَّ بِالْحَجِّ مَعَ الْعُمْرَةِ ثُمَّ لَا يَحِلَّ حَتَّى يَحِلَّ مِنْهُمَا جَمِيعًا فَقَدِمْتُ مَكَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ وَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَلَا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ انْقُضِي رَأْسَكِ وَامْتَشِطِي وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ وَدَعِي الْعُمْرَةَ فَفَعَلْتُ فَلَمَّا قَضَيْنَا الْحَجَّ أَرْسَلَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ إِلَى التَّنْعِيمِ فَاعْتَمَرْتُ فَقَالَ هَذِهِ مَكَانَ عُمْرَتِكِ قَالَتْ فَطَافَ الَّذِينَ كَانُوا أَهَلُّوا بِالْعُمْرَةِ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ حَلُّوا ثُمَّ طَافُوا طَوَافًا آخَرَ بَعْدَ أَنْ رَجَعُوا مِنْ مِنًى وَأَمَّا الَّذِينَ جَمَعُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَإِنَّمَا طَافُوا طَوَافًا وَاحِدًا
Reference: Sahih Al Bukhari 1556