امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابن ابی عدى نے حدیث بیان کی از ابن عون از مجاہد‘ انہوں نے بیان کیا کہ
ہم حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس تھے‘ پس لوگوں نے دجال کا ذکر کیا اور یہ کہا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہے‘ تو حضرت ابن عباس نے کہا: میں نے اس کو نہیں سنا‘ لیکن آپ نے فرمایا تھا: رہے حضرت موسیٰ علیہ السلام تو گویا میں ان کی طرف دیکھ رہا ہوں جب وہ وادی سے اتر رہے تھے تو تلبیہ پڑھ رہے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَذَكَرُوا الدَّجَّالَ أَنَّهُ قَالَ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَمْ أَسْمَعْهُ وَلَكِنَّهُ قَالَ أَمَّا مُوسَى كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ إِذْ انْحَدَرَ فِي الْوَادِي يُلَبِّي
Reference: Sahih Al Bukhari 1555