Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1553

اور ابو معمر نے کہا: ہمیں عبد الوارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ایوب نے حدیث بیان کی از نافع‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

جب حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ذوالحلیفہ میں صبح کی نماز پڑھ لیتے تو وہ اپنی سواری پر پالان لگانے کا حکم دیتے‘ پھر وہ اس پر سوار ہوتے‘ پھر جب سواری سیدھی کھڑی ہو جاتی تو وہ کھڑے ہو کر قبلہ کی طرف منہ کرتے‘ پھر تلبیہ پڑھتے حتیٰ کہ حرم پہنچ جاتے‘ پھر ٹھہر جاتے حتیٰ کہ وادی ذی طویٰ میں آتے اور وہاں صبح تک رات گزارتے‘ پھر جب صبح کی نماز پڑھتے تو غسل کرتے اور ان کا یہ گمان تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کرتے تھے۔

عبد الوارث کی متابعت اسماعیل نے کی ہے از ایوب‘ غسل کرنے کے الفاظ میں۔

وَقَالَ أَبُو مَعْمَرٍ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، إِذَا صَلَّى بِالْغَدَاةِ بِذِي الحُلَيْفَةِ أَمَرَ بِرَاحِلَتِهِ فَرُحِلَتْ، ثُمَّ رَكِبَ، فَإِذَا اسْتَوَتْ بِهِ اسْتَقْبَلَ القِبْلَةَ قَائِمًا، ثُمَّ يُلَبِّي حَتَّى يَبْلُغَ الحَرَمَ، ثُمَّ يُمْسِكُ حَتَّى إِذَا جَاءَ ذَا طُوًى بَاتَ بِهِ حَتَّى يُصْبِحَ، فَإِذَا صَلَّى الغَدَاةَ اغْتَسَلَ وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ ذَلِكَ، تَابَعَهُ إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ فِي الغَسْلِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1553