امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از الاعمش از عمارہ از ابو عطیہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ انہوں نے کہا:
میں خوب جانتی ہوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیسے تلبیہ کہتے تھے‘ آپ کہتے: ”لبيك اللهم لبيك‘ لبيك لا شريك لك لبيك‘ ان الحمد والنعمة لك“۔
سفیان ثوری کی متابعت ابو معاویہ نے کی ہے از الاعمش‘ اور شعبہ نے کہا: ہمیں سلیمان نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: میں نے خیثمہ سے سنا از ابی عطیہ‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ إِنِّي لَأَعْلَمُ كَيْفَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ تَابَعَهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ وَقَالَ شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ سَمِعْتُ خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1550