Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1545

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن ابی بکر المقدمی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں فضیل بن سلیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے موسیٰ بن عقبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے کریب نے خبر دی از حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کنگھی کی اور تیل لگایا اور اپنا تہ بند باندھا اور چادر اوڑھی‘ اس کے بعد آپ اور آپ کے اصحاب مدینہ سے نکلے‘ پس آپ نے چادروں اور تہ بندوں میں سے کسی چیز کے پہننے سے منع نہیں فرمایا‘ سوائے اس کے کہ جو کپڑا زعفران سے رنگا ہوا ہو اور وہ زعفران بدن پر جھڑ رہی ہو۔ پس صبح آپ ذو الحلیفہ پہنچے‘ اپنی سواری پر سوار ہوئے‘ حتیٰ کہ مقام البیداء پر آپ نے اور آپ کے اصحاب نے احرام باندھا‘ اور اپنی اونٹنی کے گلے میں ہار ڈالا۔ اس دن ذو القعدہ کے مہینہ کے پانچ دن باقی تھے‘ جب آپ مکہ پہنچے تو ذوالحجہ کے چار دن گزر چکے تھے‘ پھر آپ نے بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا اور مروہ کے درمیان سعی کی‘ اور چونکہ آپ نے اپنی قربانی کے اونٹ میں ہار ڈال دیا تھا‘ اس لیے آپ نے احرام نہیں کھولا۔ پھر آپ مکہ کے بالائی حصہ میں حجون پہاڑ کے پاس اونٹ سے اترے‘ اس وقت آپ حج کا تلبیہ پڑھ رہے تھے‘ پھر آپ کعبہ کا طواف کرنے کے بعد کعبہ کے قریب نہیں گئے‘ حتیٰ کہ آپ میدانِ عرفات سے واپس آئے اور آپ نے اپنے اصحاب کو یہ حکم دیا کہ وہ بیت اللہ کا طواف کریں اور صفا اور مروہ کے درمیان سعی کریں (دوڑیں)‘ پھر اپنے سروں کے بال کاٹ کر احرام کھول دیں اور یہ حکم ان اصحاب کے لیے تھا جن کے ساتھ قربانی کا اونٹ نہیں تھا جس کے گلے میں ہار ہو‘ اور جس صحابی کے ساتھ اس کی بیوی تھی وہ اس کے لیے حلال ہو گئی تھی اور اس کے لیے خوشبو لگانا اور سلے ہوئے کپڑے پہننا بھی حلال ہو گیا تھاـ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي كُرَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ انْطَلَقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَدِينَةِ بَعْدَ مَا تَرَجَّلَ وَادَّهَنَ وَلَبِسَ إِزَارَهُ وَرِدَاءَهُ هُوَ وَأَصْحَابُهُ فَلَمْ يَنْهَ عَنْ شَيْءٍ مِنْ الْأَرْدِيَةِ وَالْأُزُرِ تُلْبَسُ إِلَّا الْمُزَعْفَرَةَ الَّتِي تَرْدَعُ عَلَى الْجِلْدِ فَأَصْبَحَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ حَتَّى اسْتَوَى عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ هُوَ وَأَصْحَابُهُ وَقَلَّدَ بَدَنَتَهُ وَذَلِكَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ فَقَدِمَ مَكَّةَ لِأَرْبَعِ لَيَالٍ خَلَوْنَ مِنْ ذِي الْحَجَّةِ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَلَمْ يَحِلَّ مِنْ أَجْلِ بُدْنِهِ لِأَنَّهُ قَلَّدَهَا ثُمَّ نَزَلَ بِأَعْلَى مَكَّةَ عِنْدَ الْحَجُونِ وَهُوَ مُهِلٌّ بِالْحَجِّ وَلَمْ يَقْرَبْ الْكَعْبَةَ بَعْدَ طَوَافِهِ بِهَا حَتَّى رَجَعَ مِنْ عَرَفَةَ وَأَمَرَ أَصْحَابَهُ أَنْ يَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ يُقَصِّرُوا مِنْ رُءُوسِهِمْ ثُمَّ يَحِلُّوا وَذَلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ بَدَنَةٌ قَلَّدَهَا وَمَنْ كَانَتْ مَعَهُ امْرَأَتُهُ فَهِيَ لَهُ حَلَالٌ وَالطِّيبُ وَالثِّيَابُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1545