Sahih Al Bukhari 1535

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن ابی بکر نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں فضیل بن سلیمان نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں موسیٰ بن عقبہ نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: مجھے سالم بن عبداللہ نے حدیث بیان کی از والد خود رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم' آپ نے بیان کیا کہ

آپ کو رات کے آخری حصہ میں ذوالحلیفہ کی وادی کے نشیب میں خواب میں یہ کہا گیا کہ آپ مدینہ کی مبارک وادی میں ہیں۔

موسیٰ بن عقبہ نے کہا کہ سالم نے ہمارے اونٹ کو بھی وہاں بٹھا دیا' وہ اس جگہ کو ڈھونڈ رہے تھے جس جگہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے اونٹ کو بٹھاتے تھے اور وہ اس جگہ کو ڈھونڈ رہے تھے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے آخری حصہ میں ٹھہرتے تھے' وہ جگہ اس مسجد کی نچلی طرف ہے جو اس وادی کے نشیب میں ہے' وہ جگہ ان لوگوں کے اور راستہ کے درمیان میں ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدثنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ رُئِيَ وَهُوَ فِي مُعَرَّس بذِي الحُلَيْفَةِ بِبَطْنِ الوَادِي، قِيلَ لَهُ: إِنَّكَ بِبَطْحَاءَ مُبَارَكَةٍ وَقَدْ أَنَاخَ بِنَا سَالِمٌ يَتَوَخَّى بِالْمُنَاخِ الَّذِي كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُنِيخُ يَتَحَرَّى مُعَرَّسَ رَسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ أَسْفَل مِنَ المَسْجِدِ الَّذِي بِبَطْنِ الوَادِي بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الطَّرِيقِ وَسَطٌ مِنْ ذَلِكَ‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1535