امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں الحمیدی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الولید اور بشر بن بکر التنیسی نے حدیث بیان کی‘ ان دونوں نے کہا کہ ‘ ہمیں الاوزاعی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ مجھے یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ مجھے عکرمہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا‘ وہ بیان کرتے تھے کہ انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ کہتے تھے کہ
میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے وادی عقیق کے متعلق یہ سنا ہے کہ آج رات میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا آیا‘ پس اس نے کہا: اس مبارک وادی میں نماز پڑھئے اور کہیے کہ عمرہ حج میں ہے۔
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ وَبِشْرُ بْنُ بَكْرٍ التِّنِّيسِيّ قَالَا حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَني يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ أَنَّهُ سَمع ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ إِنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقولُ سمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسَلمَ بِوَادِي الْعَقِيقِ يَقُولُ أَتَانِي اللَّيْلَةَ آتٍ مِنْ رَبِّي فَقَالَ صَلِّ فِي هَذَا الْوَادِي الْمُبَارَكِ وَقُلْ عُمْرَةً فِي حَجَّةٍ
Reference: Sahih Al Bukhari 1534