Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1530

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں معلیٰ بن اسد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی از عبداللہ بن طاؤس از والد خود از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر کیا اور اہل شام کے لیے الجحفہ کو اور اہل نجد کے لیے قرن المنازل کو اور اہل یمن کے لیے یلملم کو۔

یہ ان مقامات پر رہنے والوں کے لیے احرام باندھنے کی جگہیں اور دوسرے ملکوں کے لوگ جو یہاں کے رہنے والے نہ ہوں اور ان مقامات سے گزریں اور وہ ان لوگوں میں سے ہوں جو حج اور عمرہ کا ارادہ کرتے ہوں اور جو لوگ ان مواقیت کے ماوراء ہوں، وہ اپنے گھروں سے احرام باندھیں حتیٰ کہ اہل مکہ، مکہ سے احرام باندھیں۔

حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوس عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيه وسَلَّمَ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحلَيفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّأْمِ الْجُحْفَةَ وَلِأهلِ نَجْد قَرْنَ الْمَنَازِلِ وَلِأَهْلِ الْيَمَن يَلَملَمَ هُنَّ لِأَهْلِهِنَّ وَلِكُلِّ آت أتى عَلَيْهنَّ مِنْ غَيْرِهِمْ مِمَّنْ أَرَادَ الحَجَّ وَالعُمْرةَ فَمَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ فَمنْ حَيْثُ أَنْشَأَ حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ مِنْ مَكَّةَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1530