Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 152

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عطاء بن ابی میمونہ انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ

رسول اللہ ﷺ بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو میں اور ایک لڑکا پانی کا مشکیزہ اور نیزہ اٹھا کر لے جاتے، آپ پانی سے استنجاء کرتے۔

محمد جعفر کی متابعت النضر اور شاذان نے کی ہے از شعبہ۔ "العنزہ" اس لاٹھی کو کہتے ہیں: جس پر نوک دار لوہے کا پھل ہو۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ: سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ

كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ يَدْخُلُ الْخَلَاءَ، فَأَحْمِلُ أَنَا وَغُلَامٌ إِدَاوَةً مِنْ مَاءٍ وَعَنَزَةً، يَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 152