Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1526

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از عمرو بن دینار از طاؤس از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر کیا اور اہل شام کے لیے الجحفہ کو اور اہل نجد کے لیے قرن المنازل کو اور اہل یمن کے لیے یلملم کو۔

یہ مواقیت ان مقامات پر رہنے والوں کے لیے ہیں اور دوسرے ملکوں سے جو لوگ ان مقامات سے گزریں اور وہ وہاں پر رہنے والے نہ ہوں اور وہ حج اور عمرہ کا ارادہ کر رہے ہوں، ان کے لیے بھی یہ مواقیت ہیں اور جو لوگ ان مواقیت سے ماوراء رہتے ہوں، وہ اپنے گھر سے احرام باندھیں، اسی طرح اہل مکہ، مکہ سے احرام باندھیں۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ ولِأهْلِ الشَّأْمِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْد قرْن الْمَنَازِلِ وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَم فَهُن لَهُنَّ وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهِنَّ من غيْرِ أهْلِهِنَّ لِمَنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ والْعُمْرةَ فَمَنْ كَانَ دُونَهُنَّ فَمُهَلُّه منْ أَهْلِه وَكَذَاكَ حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ يُهلونَ مِنْهَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1526