امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن طاؤس نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات (احرام باندھنے کی جگہ) مقرر فرمایا اور اہل شام کے لیے الجحفہ کو میقات مقرر کیا اور اہل نجد کے لیے قرن المنازل اور اہل یمن کے لیے یلملم کو میقات مقرر فرمایا۔
یہ مواقیت ان لوگوں کے لیے ہیں جو دوسرے ملکوں سے ان جگہوں پر سے گزریں، جب وہ حج اور عمرہ کے ارادہ سے آئیں اور جو ان مقامات کے اس طرف (مکہ کی جانب رہتا) ہو وہ جہاں سے چلے وہیں سے احرام باندھے حتیٰ کہ اہل مکہ، مکہ سے احرام باندھیں۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَّت لأهل الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّأْم الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ المنَازِلِ وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ هُنَّ لهنَّ وَلمن أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِن ممَّنْ أَرادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ وَمَنْ كَان دُونَ ذَلِكَ فَمنْ حَيْثُ أَنْشَأَ حَتَّى أَهْل مَكَّةَ مِن مَكّةَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1524