Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1523

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحیٰی بن بشر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شبابہ نے حدیث بیان کی از ورقاء از عمرو بن دینار از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

اہل یمن حج کرتے تھے اور اپنے ساتھ زاد راہ (سفر خرچ) نہیں لیتے تھے اور کہتے تھے کہ ہم توکل کرنے والے ہیں، پھر جب وہ مدینہ آتے تو لوگوں سے سوال کرتے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: اور سفر خرچ تیار کرو اور بہترین سفر خرچ تقویٰ (سوال سے رکنا) ہے۔

اس کی ابن عیینہ نے از عمرو از عکرمہ مرسلاً روایت کی ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ عَنْ وَرْقَاءَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ أَهْلُ الْيَمَنِ يَحُجُّونَ وَلَا يَتَزَوَّدُونَ وَيَقُولُونَ نَحنُ الْمُتَوَكِّلُونَ فَإِذَا قَدِمُوا مَكَّةَ سَألوا النَّاسَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى رَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ مُرسَلا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1523