Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1522

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مالک بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں زہیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے زید بن جبیر نے حدیث بیان کی کہ

وہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ان کے گھر گئے‘ وہاں ان کا خیمہ اور پردے تھے‘ پس میں نے ان سے سوال کیا کہ کہاں سے عمرہ کرنا جائز ہے؟ تو انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل نجد کے لیے قرن کو مقرر کیا اور اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ کو اور اہل شام کے لیے الجحفہ کو۔

حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بنُ جُبَيْرٍ أَنَّهُ أَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمر رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فِي مَنْزِلِهِ وَلَهُ فُسْطَاطٌ وَسُرَادِقٌ فَسَأَلْتُهُ مِنْ أَيْنَ يجُوز أَنْ أَعْتَمِرَ قَالَ فَرَضَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ نجدٍ قرنًا وَلِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّأْمِ الْجُحْفَةَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1522