امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن علی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو عاصم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ایمن بن نابل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں القاسم بن محمد نے حدیث بیان کی از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، انہوں نے کہا:
یا رسول اللہ! آپ لوگوں نے عمرہ کر لیا اور میں نے عمرہ نہیں کیا، آپ نے فرمایا: اے عبدالرحمن! اپنی بہن کو لے جاؤ اور ان کو مقام تنعیم سے عمرہ کراؤ، حضرت عبدالرحمن نے ان کو اونٹنی پر اپنے پیچھے پالان پر بٹھایا، پس انہوں نے عمرہ کیا۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا أَيْمَنُ بْن نابِلٍ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَن عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ اعْتَمَرْتُمْ وَلَمْ أَعْتَمِر فَقَالَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ اذْهَبْ بِأُخْتِكَ فَأَعْمِرْهَا مِنْ التَّنْعِيمِ فَأَحْقَبَهَا عَلَى نَاقَةٍ فَاعْتَمَرَتْ
Reference: Sahih Al Bukhari 1518