امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن ابوبکر المقدمی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عزرہ بن ثابت نے حدیث بیان کی از ثمامہ بن عبداللہ بن انس، انہوں نے بیان کیا کہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ نے پالان پر بیٹھ کر حج کیا اور وہ کنجوس نہ تھے اور انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پالان پر سوار ہو کر حج کیا اور اونٹ کی دونوں طرف کی تھیلیوں میں آپ کا سامان لدا ہوا تھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثنا عزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ حَجَّ أَنَسٌ عَلَى رَحْل ولَمْ يَكُنْ شَحِيحًا وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجّ على رَحْلٍ وَكَانَتْ زَامِلَتَهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1517