Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1513

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ابن شہاب از سلیمان بن یسار از عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

حضرت الفضل رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر بیٹھے تھے، پس قبیلہ خثعم کی ایک عورت آئی تو حضرت الفضل اس کی طرف دیکھنے لگے اور وہ ان کی طرف دیکھنے لگی، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت الفضل کا چہرہ دوسری طرف کر دیا، اس عورت نے کہا: یا رسول اللہ! بے شک اللہ کا اپنے بندوں پر حج کا فریضہ ہے، میرا باپ بہت بوڑھا ہے وہ سواری پر برقرار نہیں رہ سکتا! کیا میں اس کی طرف سے حج ادا کر دوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں! اور یہ حجۃ الوداع کا واقعہ ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ الْفَضْلُ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَتْ امْرَأَةٌ مِنْ خَشْعَم فجعَلَ الْفَضْلُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا وَتَنْظُرُ إلَيه وَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيه وَسَلّمَ يَصْرِفُ وَجْهَ الْفَضْلِ إِلَى الشِّق الْآخَرِ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ فِي الْحَجِّ أَدْرَكَتْ أَبي شَيْخًا كَبِيرًا لَا يَثْبُتُ عَلَى الرَّاحِلَةِ أَفَأَحُجُّ عَنْهُ قَالَ نَعَمْ وَذَلك فِي حَجّةِ الْوَدَاعِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1513