امام بخاری روایت کرتے ہیں؛ ہمیں یحییٰ بن محمد بن السکن نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن جہضم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن جعفر نے حدیث بیان کی، از عمر بن نافع از والد خود از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الفطر کی زکوۃ فرض کی ایک صاع (چار کلو گرام) کھجوریں یا چار کلو گرام جو، مسلمانوں میں سے، ہر غلام اور آزاد پر، ہر مرد اور عورت پر اور ہر چھوٹے اور بڑے پر اور آپ نے یہ حکم دیا کہ لوگوں کے نماز کی طرف جانے سے پہلے اس کو ادا کر دیا جائے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ عَلَى الْعَبْدِ وَالْحُرِّ، وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى، وَالصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَأَمَرَ بِهَا أَنْ تُؤَدَّى قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلاَةِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1503