امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن المنذر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں الولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو عمرو الاوزاعی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ
میں صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عبداللہ بن ابی طلحہ کو لے کر گیا تاکہ آپ اس کو گھٹی کھلائیں جب میں گیا تو اس وقت آپ کے ہاتھ میں داغ لگانے کا آلہ تھا، اور آپ صدقہ کے اونٹوں کو داغ لگا رہے تھے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ غَدَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ لِيُحَنِّكَهُ، فَوَافَيْتُهُ فِي يَدِهِ الْمِيسَمُ يَسِمُ إِبِلَ الصَّدَقَةِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 1502