اور لیث نے کہا: مجھے جعفر بن ربیعہ نے حدیث بیان کی از عبدالرحمن بن ہرمز از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا کہ
بنی اسرائیل کے ایک شخص نے کسی دوسرے بنی اسرائیل کے شخص سے سوال کیا کہ وہ اس کو ایک ہزار دینار قرض دے، سو اس نے اس کو وہ دینار دے دیئے، پس وہ (ان کو واپس کرنے کے لیے) سمندر میں نکلا تو اس کو کوئی کشتی نہیں ملی، اس نے ایک لکڑی کو کھوکھلا کر کے اس میں ہزار دینار رکھ دیئے، پھر وہ لکڑی سمندر میں ڈال دی، پھر وہ شخص نکلا جس نے اس کو قرض دیا تھا تو اس کو وہ لکڑی ملی، وہ اپنے گھر والوں کے استعمال کے لیے اس لکڑی کو لے گیا، اس کے بعد آپ نے پورا واقعہ سنایا، جب اس شخص نے اس لکڑی کو کھولا تو اس میں وہ مال مل گیا۔
وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " أَنَّ رَجُلاً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ سَأَلَ بَعْضَ بَنِي إِسْرَائِيلَ بِأَنْ يُسْلِفَهُ أَلْفَ دِينَارٍ، فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ، فَخَرَجَ فِي الْبَحْرِ، فَلَمْ يَجِدْ مَرْكَبًا، فَأَخَذَ خَشَبَةً فَنَقَرَهَا فَأَدْخَلَ فِيهَا أَلْفَ دِينَارٍ، فَرَمَى بِهَا فِي الْبَحْرِ، فَخَرَجَ الرَّجُلُ الَّذِي كَانَ أَسْلَفَهُ، فَإِذَا بِالْخَشَبَةِ فَأَخَذَهَا لأَهْلِهِ حَطَبًا ـ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ـ فَلَمَّا نَشَرَهَا وَجَدَ الْمَالَ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 1498