امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از یونس از الزہری از سالم وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ کو عطا فرماتے تھے پس میں کہتا تھا کہ آپ اس کو عطا فرمائیں جو مجھ سے زیادہ ضرورت مند ہو تو آپ نے فرمایا: تم اس کو لے لو جب تمہارے پاس اس مال میں سے کوئی چیز آئے اور تم اس کے منتظر نہ ہو اور نہ اس کا سوال کرنے والے ہو تو تم اس کو لے لو اور جو اس طرح نہ ہو تو تم اس کے درپے نہ ہو۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِينِي الْعَطَاءَ فَأَقُولُ أَعْطِهِ مَنْ هُوَ أَفْقَرُ إِلَيْهِ مِنِّي فَقَالَ خُذْهُ إِذَا جَاءَكَ مِنْ هَذَا الْمَالِ شَيْءٌ وَأَنْتَ غَيْرُ مُشْرِفٍ وَلَا سَائِلٍ فَخُذْهُ وَمَا لَا فَلَا تُتْبِعْهُ نَفْسَكَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1473