Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1466

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمر بن حفص نے حدیث بیان کی، انہوں نے بیان کیا کہ ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے شقیق نے حدیث بیان کی از عمرو بن الحارث از حضرت زینب زوجہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہا انہوں نے کہا: میں نے اس کا ابراہیم سے ذکر کیا، پس مجھے ابراہیم نے حدیث بیان کی از ابو عبیدہ از عمرو بن الحارث از حضرت زینب زوجہ حضرت عبداللہ بن مسعود وہ حدیث بالکل اس کی مثل ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ

میں مسجد میں تھی تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، پس آپ نے فرمایا: تم صدقہ کیا کرو خواہ اپنے زیورات سے کرو اور حضرت زینب حضرت ابن مسعود پر خرچ کرتی تھیں اور اپنی گود میں یتیم بچوں پر، حضرت زینب نے حضرت ابن مسعود سے کہا: آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ پوچھیں کہ اگر میں آپ کے اوپر اور ان یتیم بچوں پر صدقہ کروں جو میری گود میں ہیں تو کیا یہ مجھ سے کفایت کرے گا؟ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کریں تب حضرت زینب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں تو وہاں انصار کی ایک عورت دروازہ پر بیٹھی ہوئی تھی اور اس کو بھی یہی مسئلہ درپیش تھا، پھر ہمارے پاس سے حضرت بلال گزرے تو ہم نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کرو کہ کیا میرے لیے یہ جائز ہے کہ میں اپنے خاوند پر اور اپنے ان یتیم بچوں پر صدقہ کروں جو میری گود میں ہیں؟ اور ہم نے کہا: ہمارا ذکر نہ کرنا، حضرت بلال گئے اور انہوں نے آپ سے یہ سوال کیا، آپ نے پوچھا: وہ دونوں کون ہیں؟ انہوں نے کہا: حضرت زینب ہیں، آپ نے پوچھا: کون سی زینب ہیں؟ انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ کی بیوی، آپ نے فرمایا: ہاں! اور ان کے لیے دو اجر ہیں، قرابت کا اجر اور صدقہ کا اجر۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي شَقِيقٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ فَذَكَرْتُهُ لِإِبْرَاهِيمَ ح فَحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بِمِثْلِهِ سَوَاءً قَالَتْ كُنْتُ فِي الْمَسْجِدِ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ تَصَدَّقْنَ وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ وَكَانَتْ زَيْنَبُ تُنْفِقُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ وَأَيْتَامٍ فِي حَجْرِهَا قَالَ فَقَالَتْ لِعَبْدِ اللَّهِ سَلْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَجْزِي عَنِّي أَنْ أُنْفِقَ عَلَيْكَ وَعَلَى أَيْتَامٍ فِي حَجْرِي مِنْ الصَّدَقَةِ فَقَالَ سَلِي أَنْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْتُ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ عَلَى الْبَابِ حَاجَتُهَا مِثْلُ حَاجَتِي فَمَرَّ عَلَيْنَا بِلَالٌ فَقُلْنَا سَلْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَجْزِي عَنِّي أَنْ أُنْفِقَ عَلَى زَوْجِي وَأَيْتَامٍ لِي فِي حَجْرِي وَقُلْنَا لَا تُخْبِرْ بِنَا فَدَخَلَ فَسَأَلَهُ فَقَالَ مَنْ هُمَا قَالَ زَيْنَبُ قَالَ أَيُّ الزَّيَانِبِ قَالَ امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَعَمْ لَهَا أَجْرَانِ أَجْرُ الْقَرَابَةِ وَأَجْرُ الصَّدَقَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1466