Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1460

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمر بن حفص بن غیاث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی از المعرور بن سوید از حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ

میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا‘ آپ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ و قدرت میں میری جان ہے! یا فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے! یا جس طرح آپ نے حلف اٹھایا کہ کوئی مرد ایسا نہیں ہوگا جس کے پاس اونٹ ہوں یا گائیں ہوں یا بکریاں ہوں‘ جن کا وہ حق ادا نہ کرتا ہو مگر قیامت کے دن اس کے پاس وہ جانور بہت بڑی جسامت میں اور بہت فربہ حالت میں آئیں گے اور اس کو اپنے کھروں سے روندیں گے اور اپنے سینگوں سے ماریں گے‘ جب ان کا آخری ریوڑ گزر جائے گا تو پہلا ریوڑ دوبارہ آ جائے گا حتیٰ کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا۔

اس حدیث کو بکیر نے از ابی صالح از ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم روایت کیا ہے۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ أَوْ وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ أَوْ كَمَا حَلَفَ مَا مِنْ رَجُلٍ تَكُونُ لَهُ إِبِلٌ أَوْ بَقَرٌ أَوْ غَنَمٌ لَا يُؤَدِّي حَقَّهَا إِلَّا أُتِيَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مَا تَكُونُ وَأَسْمَنَهُ تَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا وَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا كُلَّمَا جَازَتْ أُخْرَاهَا رُدَّتْ عَلَيْهِ أُولَاهَا حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ رَوَاهُ بُكَيْرٌ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1460