Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1448

امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں محمد بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے ثمامہ نے حدیث بیان کی کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے ان سے یہ حدیث بیان کی کہ

حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے یہ مکتوب لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیا کہ جس شخص پر زکوۃ میں ایک سال کی اونٹنی واجب ہو اور وہ اس کے پاس نہ ہو، اس کے پاس دو سال کی اونٹنی ہو تو وہ ان سے وصول کر لی جائے گی اور زکوۃ وصول کرنے والا اس کو بیس درہم دے گا یا دو بکریاں دے گا، پس اگر اس کے پاس ایک سال کی اونٹنی نہ ہو اور اس کے پاس دو سال کا اونٹ ہو تو وہ اس سے بطور زکوۃ وصول کر لیا جائے گا اور اس کے ساتھ اور کچھ نہیں ہوگا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي ثُمَامَةُ أَنَّ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَتَبَ لَهُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ رَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ بَلَغَتْ صَدَقَتُهُ بِنْتَ مَخَاضٍ وَلَيْسَتْ عِنْدَهُ وَعِنْدَهُ بِنْتُ لَبُونٍ فَإِنَّهَا تُقْبَلُ مِنْهُ وَيُعْطِيهِ الْمُصَدِّقُ عِشْرِينَ دِرْهَمًا أَوْ شَاتَيْنِ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ بِنْتُ مَخَاضٍ عَلَى وَجْهِهَا وَعِنْدَهُ ابْنُ لَبُونٍ فَإِنَّهُ يُقْبَلُ مِنْهُ وَلَيْسَ مَعَهُ شَيْءٌ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1448