Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1446

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو شہاب نے حدیث بیان کی از خالد الحذاء از حفصہ بنت سیرین از حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا، انہوں نے کہا کہ

حضرت نسیبہ انصاریہ کے پاس ایک بکری بھیجی گئی، انہوں نے اس بکری سے کچھ حصہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیج دیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: تمہارے پاس کچھ ہے؟ انہوں نے کہا: اس کے سوا کچھ نہیں ہے جو حضرت نسیبہ نے اس بکری سے حصہ بھیجا تھا، آپ نے فرمایا: وہ لے آؤ! وہ بکری اپنے محل تک پہنچ چکی ہے۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ بُعِثَ إِلَى نُسَيْبَةَ الْأَنْصَارِيَّةِ بِشَاةٍ فَأَرْسَلَتْ إِلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا مِنْهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ فَقُلْتُ لَا إِلَّا مَا أَرْسَلَتْ بِهِ نُسَيْبَةُ مِنْ تِلْكَ الشَّاةِ فَقَالَ هَاتِ فَقَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1446