امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے حدیث بیان کی از الزہری از عروہ از حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ
میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ بتائیے کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں جو عبادت کی ہے، صدقہ کیا ہے یا غلام آزاد کیے ہیں یا رشتہ داروں سے نیک سلوک کیا ہے، کیا مجھے اس میں کوئی نیک اجر ملے گا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری جو نیکی گزر چکی ہے تم نے اس کو محفوظ رکھا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ أَشْيَاءَ كُنْتُ أَتَحَنَّثُ بِهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ مِنْ صَدَقَةٍ أَوْ عَتَاقَةٍ وَصِلَةِ رَحِمٍ فَهَلْ فِيهَا مِنْ أَجْرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْلَمْتَ عَلَى مَا سَلَفَ مِنْ خَيْرٍ
Reference: Sahih Al Bukhari 1436