امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو عاصم نے حدیث بیان کی از عمر بن سعید از ابن ابی ملیکہ کہ حضرت عقبہ بن الحارث نے حدیث بیان کی کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، پھر آپ جلدی سے اپنے گھر گئے، پھر تھوڑی دیر بعد آپ آگئے، پس میں نے پوچھا یا آپ سے کہا گیا (کہ اس کی کیا وجہ ہے؟) تو آپ نے فرمایا: میں اپنے گھر میں صدقہ کا سونا چھوڑ آیا تھا، پس میں نےاس کو رات بھر گھر میں رکھنا ناپسند کیا تو میں نے اس کو تقسیم کیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ
قالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسَلَّمَ الْعَصْرَ فَأَسْرَعَ ثُمَّ دَخَلَ البيت فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ خَرَجَ فَقُلْتُ أَوْ قيلَ لَه فَقَالَ كُنْتُ خَلَّفْتُ فِي الْبَيْتِ تِبْرًا مِنْ الصَّدَقَةِ فَكَرِهْتُ أَنْ أُبَيِّته فَقَسمْتهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1430