امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عبدالعزیز بن صہیب انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ
نبی ﷺ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یہ دعا کرتے: اے اللہ! میں خبث اور خبائث سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔
شعبہ سے اس حدیث کی روایت میں محمد بن عرعرہ نے آدم کی متابعت کی ہے اور غندر نے کہا: جب آپ بیت الخلاء میں جاتے اور موسیٰ نے حماد سے روایت کیا ہے: جب آپ بیت الخلاء میں داخل ہوتے اور سعید بن زید نے کہا: ہمیں عبدالعزیز نے حدیث بیان کی: جب آپ بیت الخلاء میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے۔
حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ
كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 142