امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عثمان بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا : ہمیں جریر نے حدیث بیان کی از منصور از شقیق از مسروق از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جب کوئی عورت اپنے گھر کا طعام خرچ کرے، اس حال میں کہ وہ خاوند کا گھر برباد کرنے والی نہ ہو تو جو کچھ وہ خرچ کرے گی اسے بھی اس کا اجر ملے گا اور اس کے خاوند کو بھی کمانے کا اجر ملے گا اور طعام کی حفاظت کرنے والے کو بھی اس کا اجر ملے گا اور کسی کے اجر کی وجہ سے دوسرے کا اجر کم نہیں ہو گا۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا أَنْفَقَتِ المَرْأَةُ مِن طَعَامِ بَيْتِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ، كَانَ لَهَا أَجْرُهَا بِمَا أَنْفَقَتْ، وَلِزَوْجِهَا أَجْرُه بِمَا كَسَبَ، وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِكَ، لاَ يَنْقُصُ بَعْضُهُمْ أَجْرَ بَعْضٍ شَيْئًا"
Reference: Sahih Al Bukhari 1425