امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسرائیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو الجویرہ نے حدیث بیان کی کہ حضرت معن بن یزید رضی اللہ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ
میں نے اور میرے باپ اور دادا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی اور آپ نے میری منگنی کی اور میرا نکاح کر دیا اور میں نے آپ کے پاس یہ مقدمہ کیا کہ میرے باپ یزید چند دینار لے کر صدقہ کرنے کے لیے نکلے، انہوں نے مسجد کے پاس ایک شخص کے ہاتھ پر وہ دینار رکھ دیئے، پس میں آیا تو میں نے وہ دینار لے لیے، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے تمہارا ارادہ نہیں کیا تھا، پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ مقدمہ پیش کیا تو آپ نے میرے والد سے فرمایا: اے یزید! تم کو اسی کا اجر ملے گا جس کی تم نے نیت کی ہے اور اے معن! تم نے جو لے لیا، وہ تمہارا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، حَدَّثَنَا أَبُو الجُوَيْرِيَةِ، أَنَّ مَعْنَ بْنَ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حدثَهُ
قَالَ بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَبِي وَجَدِّي، وَخَطَبَ عَلَيَّ، فَأَنْكَحَنِي وَخَاصَمْتُ إِلَيْهِ، وَكَانَ أَبِي يَزِيدُ أَخْرَجَ دَنَانِيرَ يَتَصَدَّقُ بِهَا، فَوَضَعَهَا عِنْدَ رَجُلٍ فِي المَسْجِدِ، فَجِئْتُ فَأَخَذْتُهَا، فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَالَ وَاللَّهِ مَا إِيَّاكَ أَرَدْتُ، فَخَاصَمْتُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَكَ مَا نَوَيْتَ يَا يَزِيدُ، وَلَكَ مَا أَخَذْتَ يَا مَعْنُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1422