Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1420

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو عوانہ نے حدیث بیان کی از فراس از الشعبی از مسروق از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی زوجہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ہم میں سے کون سب سے پہلے آپ سے ملاقات کرے گی؟ آپ نے فرمایا: جس کے ہاتھ سب سے زیادہ لمبے ہوں گے، پھر ازواج سرکنڈے سے اپنے ہاتھوں کی پیمائش کرنے لگیں تو حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کے ہاتھ سب سے لمبے تھے پھر ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ لمبے ہاتھوں سے مراد صدقہ کرنا تھی، اور وہ آپ سے سب سے پہلے واصل ہوئیں تھیں اور وہ صدقہ کرنے سے محبت کرتی تھیں۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

أَنَّ بَعْضَ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْنَ لِلنَّبِيِّ صَلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّنَا أَسْرَعُ بِكَ لحُوقًا؟ قَالَ أَطْوَلُكُنَّ يَدًا، فَأَخَذُوا قَصَبَةً يَذْرَعُونَهَا، فَكَانَتْ سَوْدَةُ أَطْولَهُنَّ يَدًا، فَعَلِمْنَا بَعْدُ أَنَّمَا كَانتْ طُولَ يَدِهَا الصَّدَقَةُ، وَكَانَتْ أَسْرَعَنَا لُحُوقًا بِهِ وَكَانَتْ تُحِبُّ الصَّدَقَةَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1420