Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 141

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی از منصور از سالم بن ابی الجعد از کریب از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما وہ اس حدیث کو نبی ﷺ تک پہنچاتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:

اگر تم میں سے کوئی شخص جب اپنی بیوی کے پاس جائے اور یہ دعا کرے: اللہ کے نام سے (ابتداء کرتا ہوں) اے اللہ! ہم سے شیطان کو دور رکھ اور ہم کو جو عطاء فرمائے اس سے بھی شیطان کو دور رکھ، پھر ان کے درمیان جو اولاد مقدر کی جائے اس کو شیطان ضرر نہیں پہنچا سکے گا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، يَبْلُغُ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ

لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ قَالَ: بِاسْمِ اللهِ، اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ، وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا، فَقُضِيَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ لَمْ يَضُرَُّهُ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 141