Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1415

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبید اللہ بن سعید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو النعمان الحکم نے حدیث بیان کی اور وہ ابن عبد اللہ البصری ہیں، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از سلیمان از ابو وائل، از حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ

جب صدقہ کی آیت نازل ہوئی تو ہم بوجھ اٹھا کر (اجرت حاصل کرتے)، پس ایک شخص آیا اور اس نے بہت زیادہ صدقہ کیا، تو منافقین نے کہا: یہ ریا کار ہے، پھر ایک شخص آیا جس نے ایک صاع (چار کلو گرام) صدقہ کیا، تو انہوں نے کہا: اللہ اس صاع سے مستغنی ہے، تب یہ آیت نازل ہوئی: جو لوگ ان مسلمانوں کو طعنہ دیتے ہیں جو دل کھول کر صدقہ دیتے ہیں اور ان لوگوں کو جن کو سوائے اپنی محنت مزدوری کے کچھ میسر ہی نہیں۔ (التوبہ : )

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ الحَكَمُ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ البَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الصَّدَقَةِ، كُنَّا نُحَامِلُ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَتَصَدَّقَ بِشَيْءٍ كَثِيرٍ، فَقَالُوا مُرَائِي، وَجَاءَ رَجُلٌ فَتَصَدَّقَ بِصَاعٍ، فَقَالُوا إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ صَاعِ هَذَا، فَنَزَلَتْ الَّذِينَ يَلْمِزُونَ المُطَّوِّعِينَ مِنَ المُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ وَالَّذِينَ لاَ يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ التوبة ٧٩ الآيَةَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1415