امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے محمد بن العلاء نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے حدیث بیان کی از برید از ابی بردہ از حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:
لوگوں کے اوپر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ ایک شخص سونے کو صدقہ کرنے کے لیے گھومتا پھرے گا، پھر اسے کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جو اس سے وہ سونا لے، اور ایسا شخص دکھائی دے گا کہ اس ایک شخص کی پناہ میں چالیس عورتیں ہوں گی کیونکہ مرد کم ہوں گے اور عورتیں زیادہ ہوں گی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ العَلاَءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قَالَ: "لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ، يَطُوفُ الرَّجُلُ فِيهِ بِالصَّدَقَةِ مِنَ الذَّهَبِ، ثُمَّ لاَ يَجِدُ أَحَدًا يَأْخُذُهَا مِنْهُ، وَيُرَى الرَّجُلُ الوَاحِدُ يَتْبَعُهُ أَرْبَعُونَ امْرَأَةً، يَلُذْنَ بِهِ، مِنْ قِلَّةِ الرِّجَالِ وَكَثْرَةِ النِّسَاءِ."
Reference: Sahih Al Bukhari 1414