امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں معبد بن خالد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حارثہ بن وہب سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے:
تم صدقہ کیا کرو کیونکہ تم پر ایسا زمانہ آئے گا کہ تم میں سے کوئی شخص صدقہ لے کر جائے گا اور اس کو کوئی صدقہ قبول کرنے والا نہیں ملے گا، اور وہ آدمی کہے گا: اگر تم کل آتے تو میں یہ صدقہ قبول کر لیتا، رہا آج کا دن تو مجھے اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا مَعْبَدُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ سَمِعْتُ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ، قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ
تَصَدَّقُوا، فَإِنَّهُ يَأْتِي عَلَيْكُمْ زَمَانٌ يَمْشِي الرّجُلُ بِصَدَقَتِهِ، فَلاَ يَجِدُ مَنْ يَقْبَلُها، يَقُولُ الرَّجُلُ لَوْ جِئْتَ بِهَا بِالأَمْسِ لَقَبِلْتُهَا، فَأَمَّا اليَوْمَ، فَلاَ حَاجَةَ لِي بِهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 1411