امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن عبدالرحیم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ابوسلمہ الخزاعی منصور بن سلمہ نے خبردی انہوں نے کہا: ہمیں ابن بلال یعنی سلیمان نے خبر دی از زید بن اسلم از عطا بن یسار از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہ
انہوں نے وضوء کیا، پھر اپنے چہرے کو دھویا، پھر ایک چلو میں پانی لیا، اس سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر ایک چلو میں پانی لیا، پھر اس سے اسی طرح کیا، پھر اس کے ساتھ دوسرا ہاتھ ملایا، پھر اس سے چہرے کو دھویا، پھر ایک چلو میں پانی لیا؛ پس اس کے ساتھ دایاں ہاتھ دھویا، پھر ایک چلو میں پانی لیا اور اس کے ساتھ بایاں ہاتھ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر ایک چلو میں پانی لے کر اپنے دائیں پیر پر پانی ڈالا حتیٰ کہ اس کو دھو لیا، پھر دوسرے چلو میں پانی لیا، سو اس کے ساتھ بایاں پیر دھویا، پھر کہا: میں نے اسی طرح رسول اللہ ﷺ کو وضوء کرتے ہوئے دیکھا ہےکرتے ہوئے دیکھا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ بِلَالٍ، يَعْنِي سُلَيْمَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ
أَنَّهُ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ، أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ فَمَضْمَضَ بِهَا وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ فَجَعَلَ بِهَا هَكَذَا، أَضَافَهَا إِلَى يَدِهِ الْأُخْرَى، فَغَسَلَ بِهِمَا وَجْهَهُ، ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ فَغَسَلَ بِهَا يَدَهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ فَغَسَلَ بِهَا يَدَهُ الْيُسْرَى، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ فَرَشَّ عَلَى رِجْلِهِ الْيُمْنَى حَتَّى غَسَلَهَا، ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً أُخْرَى فَغَسَلَ بِهَا رِجْلَهُ، يَعْنِي الْيُسْرَى، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَتَوَضَّأُ.
Reference: Sahih Al Bukhari 140