Sahih Al Bukhari 1407

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عیاش نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالاعلیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں جریری نے حدیث بیان کی از ابی العلاء از الاحنف بن قیس، انہوں نے کہا: میں بیٹھا ہوا تھا، (ح) اور مجھے اسحاق بن منصور نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالصمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں جریری نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے ابو العلاء بن الشخیر نے حدیث بیان کی کہ الاحنف بن قیس نے ان کو حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ

میں قریش کی ایک جماعت میں بیٹھا ہوا تھا، پس ایک شخص آیا جس کے بال سخت اور کپڑے موٹے تھے اور اس کی شکل معمولی تھی، حتیٰ کہ وہ اس جماعت کے پاس کھڑا ہو گیا، اور ان کو سلام کیا اور کہا: مال جمع کرنے والوں کو یہ خوش خبری سنا دو کہ دوزخ کی آگ میں ایک پتھر گرم کیا جائے گا، پھر اس کو ان میں سے کسی ایک کے پستان کے سر پر رکھ دیا جائے گا، حتیٰ کہ وہ اس کے کندھے کی اوپر والی ہڈی کے پار ہو جائے گا، پھر وہ پتھر اس کے کندھے کی اوپر والی ہڈی پر رکھ دیا جائے گا یہاں تک کہ وہ اس کے پستان کے سر سے نکل جائے گا، پھر وہ پتھر اسی طرح لرزتا رہے گا، پھر اس نے پیٹھ پھیری اور ایک ستون کی طرف بیٹھ گیا، میں اس کے پیچھے آیا اور اس کے پاس بیٹھ گیا اور میں نہیں جانتا تھا کہ وہ کون ہے، میں نے اس سے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ لوگ تمہاری بات سن کر ناراض ہوئے ہیں، اس نے کہا: یہ بے عقل لوگ ہیں۔

حَدَّثَنَا عَيَّاشٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، حَدَّثَنَا الجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي العَلاَءِ، عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ جَلَسْتُ ح وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنا عَبْدُ الصَّمَدِ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا الجُرَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو العَلاَءِ بْنُ الشِّخِّيرِ، أَنَّ الأَحْنَفَ بْنَ قَيْسٍ، حَدّثَهُمْ قَالَ

جَلَسْتُ إِلَى مَلَإٍ مِنْ قُرَيْش، فَجَاءَ رَجُلٌ خَشِنُ الشَّعَرِ وَالثِّيَابِ وَالهَيْئَةِ، حَتَّى قَامَ عَلَيْهِمْ فَسَلَّمَ، ثُم قَالَ بَشِّرِ الكَانِزِينَ بِرَضْفٍ يُحْمَى عَلَيْهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ، ثُمَّ يُوضَعُ عَلَى حَلَمَةِ ثَدْيِ أَحَدِهِمْ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْ نغضِ كَتِفِهِ، وَيُوضَعُ عَلَى نُغْضِ كَتِفِهِ حَتّى يَخْرُجَ مِنْ حَلَمَةِ ثَدْيِهِ، يَتَزَلْزَلُ، ثمَّ ولّى، فَجَلَسَ إِلَى سَارِيَةٍ، وَتَبِعْتُه وَجَلَسْتُ إِلَيْهِ وَأَنَا لاَ أَدْرِي مَنْ هُوَ؟ فَقُلْتُ لَهُ لاَ أُرَى القَوْمَ إِلَّا قَدْ كَرِهُوا الَّذِي قُلْتَ، قَالَ إِنَّهُمْ لاَ يَعْقِلُونَ شَيْئًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1407