Sahih Al Bukhari 1406

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی نے حدیث بیان کی، انہوں نے ہشیم سے سنا، انہوں نے کہا: ہمیں حصین نے خبر دی از زید بن وہب، انہوں نے بیان کیا کہ

میں ربذہ کے پاس سے گزرا، پس اس وقت میں حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو اس جگہ کس چیز نے ٹھہرایا ہے؟ انہوں نے بیان کیا کہ میں شام میں تھا، پس میرا اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا اس آیت میں اختلاف ہو گیا: اور جو لوگ سونے اور چاندی کو جمع کرتے ہیں اور ان کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے۔ (التوبہ: ) حضرت معاویہ نے کہا: یہ آیت اہل کتاب کے متعلق نازل ہوئی ہے، اور میں نے کہا: یہ آیت ہمارے متعلق بھی نازل ہوئی ہے اور ان کے متعلق بھی نازل ہوئی ہے، پس میرا اور ان کا اس آیت میں اختلاف ہو گیا، اور انہوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف مکتوب بھیج کر میری شکایت کی، پس حضرت عثمان نے میری طرف لکھا کہ میں مدینہ میں آؤں، پس میں مدینہ میں گیا تو بہت لوگ میرے گرد جمع ہو گئے، گویا کہ انہوں نے مجھے اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا، میں نے حضرت عثمان سے اس واقعہ کا ذکر کیا تو حضرت عثمان نے مجھ سے کہا: اگر آپ چاہیں تو مدینہ کے قریب کسی الگ جگہ رہیں، پس اس وجہ سے میں اس جگہ آ کر ٹھہرا، اور اگر مجھ پر کسی حبشی کو امیر بنا دیا جاتا تو میں اس کا بھی حکم سنتا اور اس کی اطاعت کرتا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي هَاشِمٍ، سَمِعَ هُشَيْمًا، أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ

مَرَرْتُ بِالرَّبَذَةِ فَإِذَا أَنَا بِأَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقُلْتُ لَهُ مَا أَنْزَلَكَ مَنْزِلكَ هَذَا؟ قَالَ كُنْتُ بِالشَّأْمِ، فَاخْتَلَفْتُ أَنَا وَمُعَاوِيَة فِي الَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالفِضَّةَ وَلاَ يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ التوبة ٣٤ قَالَ مُعَاوِيَةُ نَزَلَتْ فِي أَهْلِ الكِتَابِ، فَقُلْتُ نَزَلَتْ فِينَا وَفِيهِمْ، فَكَانَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ فِي ذَاكَ، وَكَتَبَ إِلَى عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَشْكُونِي، فَكَتَبَ إِلَيَّ عُثْمَانُ أَنِ اقْدَمِ المَدِينَةَ فَقَدِمْتُهَا، فَكَثُرَ عَلَيَّ النَّاسُ حَتَّى كَأنّهُمْ لَمْ يَرَوْنِي قَبْلَ ذَلِكَ، فَذَكَرْتُ ذاكَ لِعُثْمَانَ فَقَالَ لِي إِنْ شِئْتَ تَنَحَّيْتَ، فَكُنْتَ قَرِيبًا، فَذَاكَ الَّذِي أَنْزَلَنِي هَذَا المَنْزِلَ، وَلَوْ أَمَّرُوا عَلَيَّ حَبَشِيًا لَسَمِعْتُ وَأَطَعْتُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1406