Sahih Al Bukhari 1405

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق بن یزید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب بن اسحاق نے خبر دی‘ اوزاعی نے کہا: مجھے یحییٰ بن ابی کثیر نے خبر دی‘ ان کو عمرو بن یحییٰ بن عمارہ نے خبر دی از والد خود یحییٰ بن عمارہ بن ابی الحسن کہ انہوں نے حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

پانچ اواق (دو سو درہم) سے کم میں صدقہ (زکوٰۃ) نہیں ہے‘ اور پانچ اونٹوں سے کم میں صدقہ نہیں ہے اور پانچ وسق (تین من) سے کم غلہ میں صدقہ نہیں ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يَزِيدَ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ، أَخْبَرَنَا الأَوْزَاعِيُّ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي الحَسَنِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّه عَنْهُ، يَقُولُ

قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1405