Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1388

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سعید بن ابی مریم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے ہشام نے خبر دی از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا

کہ ایک مرد نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: بے شک میری ماں اچانک فوت ہو گئی اور میرا اس کے متعلق گمان ہے کہ اگر وہ بات کرتی تو کچھ صدقہ کرتی، پس کیا اس کو اجر ملے گا اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کر دوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں!

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَال أخبرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّم إنّ أمِّي افْتُلِتَتْ نَفْسُهَا وَأَظُنُّهَا لو تَكَلَمتْ تَصَدَّقَتْ فَهَلْ لَهَا أَجْرٌ إن تَصَدّقتُ عَنْهَا قَالَ نَعَمْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1388