Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1387

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں معلّیٰ بن اسد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی از ہشام از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، وہ بیان کرتی ہیں کہ

میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس گئی، انہوں نے پوچھا: آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا تھا؟ حضرت عائشہ نے بتایا: تین سفید یمن کے بنے ہوئے کپڑوں میں، ان میں نہ قمیص تھی اور نہ عمامہ تھا، اور انہوں نے حضرت عائشہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس دن فوت ہوئے تھے؟ حضرت عائشہ نے بتایا: پیر کے دن، پھر حضرت ابوبکر نے پوچھا: آج کون سا دن ہے؟ حضرت عائشہ نے بتایا: پیر کا دن ہے، حضرت ابوبکر نے کہا: مجھے اس وقت سے لے کر آج رات تک امید ہے، پھر حضرت ابوبکر نے اپنے ان کپڑوں کو دیکھا جن میں وہ بیمار ہوئے تھے ان میں زعفران کا اثر تھا، پس انہوں نے کہا: میرے اس کپڑے کو دھو دو اور اس کے ساتھ دو کپڑوں کا اور اضافہ کرنا، پھر ان میں مجھے کفن دینا۔ (حضرت عائشہ نے بتایا:) میں نے کہا: یہ پرانا کپڑا ہے، حضرت ابوبکر نے کہا: زندہ آدمی کو مردے کی بہ نسبت نئے کپڑے کی زیادہ ضرورت ہے، مُردے کا کپڑا خون اور پیپ کے لیے ہے، پھر حضرت ابوبکر نہیں فوت ہوئے حتیٰ کہ انہوں نے منگل کی رات گزار لی اور صبح سے پہلے ان کو دفن کر دیا گیا۔

حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَن عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلْتُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ فِي كَمْ كَفَّنْتُمْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عليْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ سَحُولِيَّةٍ لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ وَقَالَ لَهَا فِي أَيِّ يَوْمٍ تُوُفِّيَ رَسولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالتْ يوْمَ الِاثْنَيْنِ قَالَ فَأَيُّ يَوْمٍ هَذَا قَالَتْ يَوْمُ الِاثْنَيْنِ قَالَ أَرْجُو فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَ اللَّيْلِ فَنَظَرَ إِلَى ثَوْبٍ علَيْهِ كَانَ يُمَرَّضُ فِيهِ بِهِ رَدْعٌ مِنْ زَعفَرَانٍ فَقَالَ اغْسِلُوا ثَوْبِي هَذَا وَزِيدُوا عَلَيْهِ ثَوْبَيْنِ فَكَفِّنُونِي فِيهَا قُلْتُ إنَّ هَذا خَلَقٌ قَالَ إِنَّ الْحَيَّ أَحَقُّ بالْجَدِيدِ منْ الْمَيِّتِ إِنَّمَا هُوَ لِلْمُهلةِ فَلَمْ يتَوَفَّ حَتَّى أَمْسَى مِنْ لَيْلَة الثُّلَاثَاءِ وَدُفِنَ قَبْلَ أَنْ يُصْبِحَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1387