Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1380

امام بخاری بیان کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از سعید بن ابی سعید از والد خود انہوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جب جنازہ رکھ دیا جاتا ہے، پھر لوگ اس کو اپنی گردنوں پر اٹھا لیتے ہیں، پھر اگر وہ جنازہ نیک ہو تو وہ کہتا ہے: مجھے آگے لے جاؤ، مجھے آگے لے جاؤ، اور اگر وہ نیک نہ ہو تو وہ کہتا ہے: ہائے ہائے! یہ اس کو کہاں لے جا رہے ہیں، انسان کے سوا اس کی آواز کو ہر چیز سنتی ہے اور اگر انسان اس آواز کو سنتا تو وہ بے ہوش ہو جاتا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رضيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وُضِعَت الْجنَازَةُ فَاحْتَمَلَهَا الرِّجَالُ عَلَى أَعْنَاقِهِمْ فَإِنْ كَانَتْ صَالِحَةً قَالَتْ قَدِّمُوني قَدِّمُونِي وَإِنْ كَانَتْ غَيْرَ صَالِحَةٍ قَالَت يَا وَيْلَهَا أَيْنَ يَذْهَبُونَ بِهَا يَسْمَعُ صَوْتَهَا كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا الْإِنْسَانَ وَلوْ سمِعَهَا الْإِنْسَانُ لَصَعِقَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1380