Sahih Al Bukhari 1373

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ’ہمیں یحییٰ بن سلیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے یونس نے خبر دی از ابن شہاب‘ انہوں نے کہا: مجھے عروہ بن الزبیر نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے سنا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے‘ پھر آپ نے قبر کے اس فتنہ کا ذکر کیا جس میں ہر شخص مبتلا ہو گا‘ جب آپ نے یہ ذکر کیا تو مسلمانوں نے سن کر چیخ و پکار کی۔

غندر نے عذابِ قبر کا اضافہ کیا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبي بكرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا تَقُولُ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطيبًا فَذَكَرَ فِتْنَةَ الْقَبْرِ الَّتِي يَفْتَتِن فِيها الْمَرْءُ فَلَمَّا ذَكَرَ ذَلِكَ ضَجَّ الْمُسلِمُونَ ضَجَّةً

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1373