Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1367

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالعزیز بن صہیب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ بیان کرتے ہیں کہ

مسلمان ایک جنازہ کے پاس سے گزرے تو انہوں نے اس کی تحسین کی، پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ واجب ہو گئی، پھر وہ دوسرے جنازہ کے پاس سے گزرے تو انہوں نے اس کی مذمت کی، پس آپ نے فرمایا: یہ واجب ہو گئی، پھر حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا واجب ہو گئی؟ تو آپ نے فرمایا: یہ جنازہ جس کی تم نے تحسین کی ہے اس کے لیے جنت واجب ہو گئی اور یہ جنازہ جس کی تم نے مذمت کی ہے اس کے لیے دوزخ واجب ہو گئی، تم زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ قالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنهُ يَقُولُ مَرُّوا بِجَنَازَةٍ فَأَثْنَوْا عَلَيهَا خَيْرًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَبَتْ ثُمَّ مَرُّوا بِأُخْرى فأَثنوْا عَلَيْهَا شَرًّا فَقَالَ وَجَبَتْ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ما وَجَبَتْ قَالَ هَذَا أَثْنَيْتُمْ عَلَيْهِ خَيْرًا فوَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَهَذَا أَثْنَيْتم عَلَيهِ شَرًّا فَوَجَبَتْ لَهُ النَّارُ أَنْتُم شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1367