امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عثمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی از منصور از سعد بن عبیدہ از ابو عبد الرحمن از حضرت علی رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ہم بقیع الغرقد میں ایک جنازے کے ساتھ تھے، ہمارے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے، پس بیٹھ گئے اور ہم بھی آپ کے گرد بیٹھ گئے، آپ کے پاس چھڑی تھی، آپ نے سر جھکایا اور اپنی چھڑی کے ساتھ زمین کریدنے لگے، پھر فرمایا: تم میں سے ہر شخص کا جنت میں یا دوزخ میں ٹھکانا لکھ دیا گیا ہے اور یہ بھی لکھ دیا گیا ہے کہ وہ نیک بخت ہے یا بد بخت ہے، ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! کیا ہم اپنے متعلق لکھے ہوئے پر اعتماد نہ کر لیں اور عمل کرنے کو چھوڑ دیں، پس جو شخص ہم میں سے نیک بخت ہوگا پس وہ عنقریب نیک بختوں کے عمل کی طرف رجوع کرے گا اور رہا وہ جو ہم میں سے بد بخت ہوگا پس وہ بد بختوں کے عمل کی طرف رجوع کرے گا؟ آپ نے فرمایا: رہے وہ جو اہل سعادت ہیں ان کے لیے سعادت کے عمل آسان کر دیئے جائیں گے اور جو اہل شقاوت ہیں ان کے لیے شقاوت کے عمل آسان کر دیئے جائیں گے، پھر آپ نے اس آیت کی تلاوت کی: پس رہا وہ جس نے (اللہ کی راہ میں) عطا کیا اور (اللہ سے) ڈرا اور نیکی کی تصدیق کی تو ہم اس کے لیے نیکی کے راستے آسان کر دیں گے (اللیل: ۵۔۷)
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ قَالَ حَدَّثَنِي جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَلِيّ رضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا فِي جَنَازَةٍ فِي بَقِيعِ الْغَرْقَدِ فَأَتَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَعَدَ وَقَعَدْنا حولَهُ وَمَعَهُ مِخْصَرَةٌ فَنَكَّسَ فَجَعل ينْكت بِمِخْصَرَتِهِ ثُمَّ قَالَ مَا مِنْكُمْ من أَحَدٍ مَا مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ إِلَّا كُتِبَ مَكَانُهَا مِنْ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَإِلَّا قَدْ كُتِبَ شقِيَّةً أَوْ سَعِيدَةً فَقَالَ رَجُل يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلَا نَتَّكِلُ عَلَى كِتَابِنَا وَنَدَع الْعَمَلَ فَمَنْ كَانَ مِنَّا مِنْ أَهْلِ السَّعَادَةِ فَسَيَصِيرُ إِلَى عَمَلِ أَهْلِ السَّعادَةِ وَأَمَّا مَنْ كَانَ مِنَّا مِنْ أَهْلِ الشَّقَاوَةِ فَسَيَصِيرُ إِلَى عَمَلِ أَهْلِ الشَّقَاوَةِ قَالَ أَمَّا أَهْلُ السَّعَادَةِ فَيُيسَّرُونَ لِعَملِ السَّعَادَةِ وَأَمَّا أَهْلُ الشَقَاوَةِ فَيُيَسَّرُونَ لِعَمَلِ الشَّقَاوَةِ ثمَ قَرَأَ فأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدّق بِالْحُسْنَى الْآيَةَ
Reference: Sahih Al Bukhari 1362