Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1360

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یعقوب بن ابراہیم نے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی از صالح از ابن شہاب، انہوں نے کہا: مجھے سعید بن المسیب نے خبر دی از والد خود، انہوں نے بیان کیا کہ

جب ابوطالب پر موت کا وقت آیا تو اس کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گئے، پس آپ نے اس کے پاس ابو جہل بن ہشام اور عبداللہ بن ابی امیہ بن المغیرہ کو پایا، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطالب سے فرمایا: اے میرے چچا! آپ یہ کلمہ پڑھیں: لا الہ الا اللہ، تو میں اللہ کے پاس آپ کے حق میں شہادت دوں گا، پس ابو جہل اور عبداللہ بن ابی امیہ نے کہا: اے ابوطالب! کیا تم عبدالمطلب کی ملت سے اعراض کرو گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوطالب پر مسلسل کلمہ پیش کرتے رہے اور وہ دونوں اپنی بات دہراتے رہے، حتیٰ کہ ابوطالب نے ان سے جو آخری بات کہی، وہ یہ تھی کہ وہ عبدالمطلب کی ملت پر ہے اور اس نے لا الہ الا اللہ پڑھنے سے انکار کر دیا، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سنیں! اللہ کی قسم! میں آپ کے لیے اللہ سے مغفرت طلب کرتا رہوں گا جب تک مجھے اس سے منع نہیں کیا جائے گا، تب اللہ تعالیٰ نے اس کے متعلق یہ آیت نازل کی: نبی کے لیے اور ایمان والوں کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ مشرکین کے لیے اللہ سے مغفرت طلب کریں خواہ وہ ان کے رشتہ دار ہوں۔ (التوبہ: )

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أخْبَرَهُ أَنَّهُ لَمَّا حَضَرَتْ أَبَا طَالِبٍ الوفَاةُ جَاءَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدَ عِنْدَهُ أَبَا جَهْل بنَ هشَامٍ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أُمَيَّةَ بنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي طَالِبٍ يَا عَمِّ قلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ كَلِمَةً أَشْهَدُ لَكَ بِها عِنْدَ اللَّهِ فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ يَا أَبَا طَالِبٍ أَتَرغَبُ عَنْ مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فلم يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم يَعْرضُهَا عَلَيْهِ وَيَعُودَانِ بِتِلك الْمَقَالَةِ حَتَّى قَالَ أَبُو طَالِبٍ آخِرَ مَا كَلَّمَهُمْ هُوَ عَلَى مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطّلبِ وَأَبَى أَنْ يَقُولَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَما وَاللَهِ لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَك ما لَمْ أُنْهَ عَنْكَ فأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى فِيهِ مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ الْآيَةَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1360