Sahih Al Bukhari 1356

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی اور وہ ابن زید ہیں، از ثابت از حضرت انس رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ

ایک یہودی لڑکا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، پس وہ بیمار ہو گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی عیادت کرنے کے لیے گئے، پس آپ اس کے سر کے پاس بیٹھ گئے، آپ نے اس سے فرمایا: اسلام قبول کر لو! اس کا باپ بھی اس کے پاس تھا، سو اس لڑکے نے اپنے باپ کی طرف دیکھا، اس کے باپ نے کہا: ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مانو، سو وہ اسلام لے آیا، پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے نکلے، اس وقت آپ فرما رہے تھے: اللہ کا شکر ہے جس نے اس کو دوزخ سے نجات دے دی۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهْوَ ابْنُ زَيْدٍ عَنْ ثابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ غُلَامٌ يَهُودِيٌّ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرِضَ فَأَتَاهُ النبيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُه فقَعَد عِنْدَ رَأْسِهِ فَقَالَ لَهُ أَسْلِمْ فَنظَرَ إِلَى أَبِيهِ وَهُوَ عِنْدَهُ فَقَالَ لَهُ أَطِعْ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فأَسلَمَ فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَنْقَذَهُ مِنْ النَّارِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1356