Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1353

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں اللیث بن سعد نے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے ابن شہاب نے حدیث بیان کی از عبدالرحمان بن کعب بن مالک از حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم شہداءِ اُحد میں سے دو مردوں کو ایک قبر میں جمع کرتے تھے، پھر آپ فرماتے: ان میں سے کس کو قرآن زیادہ یاد ہے؟ پس جب ان میں سے کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو آپ اس کو پہلے لحد میں رکھتے، پھر فرماتے: میں قیامت کے دن ان لوگوں کا گواہ ہوں گا، پھر آپ نے حکم دیا کہ ان لوگوں کو ان کے خونوں کے ساتھ دفن کر دیا جائے اور ان کو غسل نہیں دیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يجمع بَيْنَ رَجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَى أُحُدٍ ثُمَّ يقُول أَيُّهُمْ أَكْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ فَإذا أُشِيرَ لَهُ إِلَى أَحَدِهِمَا قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ فَقَالَ أَنَا شَهِيدٌ عَلَى هَؤُلَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَمَرَ بِدَفْنِهِمْ بِدِمَائِهم وَلَم يُغَسِّلْهُمْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1353