ابن المبارک نے کہا: اور ہمیں الاوزاعی نے خبر دی از الزہری از حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہداء احد کے متعلق پوچھتے کہ ان میں سے کس کو زیادہ قرآن یاد ہے؟ پس جب کسی مرد کی طرف اشارہ کیا جاتا تو آپ اس کو اس کے ساتھی سے پہلے لحد میں رکھتے، اور حضرت جابر نے کہا: پس میرے والد اور میرے چچا کو ایک چادر میں کفن دیا گیا،
اور سلیمان بن کثیر نے کہا: مجھے الزہری نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے اس شخص نے حدیث بیان کی جس نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سنا تھا۔
وَأَخْبَرَنَا ابْنُ المُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا الأَوْزَاعِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِقَتْلَى أُحُدٍ: أَيُّ هَؤُلاء أَكْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ؟ فَإِذَا أُشِيرَ لَهُ إِلَى رَجُلٍ قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ قَبْلَ صَاحِبِهِ، وَقَالَ جَابِرٌ: فَكُفِّنَ أَبِي وَعَمِّي فِي نَمِرَةٍ وَاحِدَةٍ، وَقَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، حَدَّثَنِي مَن سَمعَ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 1348