Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 1343

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اللیث نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے ابن شہاب نے حدیث بیان کی از عبدالرحمن بن کعب بن مالک از حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم شہدائے احد میں سے دو آدمیوں کو ایک کپڑے میں جمع کر رہے تھے، پھر آپ پوچھتے: ان میں سے کس کو زیادہ قرآن یاد تھا؟ پس جب ان میں سے کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو آپ اس کو لحد میں مقدم رکھتے اور فرماتے: میں قیامت کے دن ان لوگوں پر گواہ ہوں گا اور آپ نے حکم دیا کہ ان کو ان کے خون کے ساتھ دفن کر دیا جائے اور ان کو غسل نہ دیا جائے اور نہ ان پر نماز پڑھی جائے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ الرَّجُلين منْ قَتْلَى أُحُدٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ثُمَّ يَقُولُ أَيُّهُمْ أَكْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ فَإذا أُشِيرَ لَهُ إِلَى أَحَدِهِمَا قَدَّمَهُ فِي اللَّحْدِ وَقَالَ أَنَا شَهِيدٌ عَلَى هَؤُلَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَمَرَ بِدَفْنِهِمْ فِي دِمَائِهمْ وَلمْ يُغَسَّلُوا وَلَمْ يُصَلَّ عَلَيْهِم

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 1343